بدھ، 1 جولائی، 2026

سفر کا آغاز: امیدوں کا ایک نیا رخ

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پچھلے کچھ عرصے سے جب بھی میں شام کے وقت اپنے کام کاج سے فارغ ہو کر بیٹھتا، 

تو ذہن میں اکثر یہی خیال آتا تھا کہ آج کا انسان اندر سے کتنا اکیلا اور پریشان ہے۔ 

اسی سوچ نے مجھے مجبور کیا کہ میں ایک ایسا پلیٹ فارم بناؤں جہاں ہم دل کی بات کر سکیں۔

"امیدوں کا سفر" 


میں نے صرف مضامین شائع کرنے کے لیے نہیں بنایا، 

بلکہ یہ میرا اور آپ کا ایک ایسا مشترکہ کونہ ہے 

جہاں ہم زندگی کے مسائل، خوبصورت ادب اور ذہنی سکون پر کھلے دل سے بات کریں گے۔ 

جب بھی زندگی میں کبھی مایوسی کا اندھیرا محسوس ہو، 

تو یہ بلاگ آپ کے لیے امید کی ایک چھوٹی سی روشنی بننے کی کوشش کرے گا۔

اس سفر کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، 

اور مجھے پورا یقین ہے کہ آپ سب کی موجودگی اس فکری سفر کو مزید خوبصورت بنائے گی۔

آپ سے ایک بات پوچھنا تھی: 

کیا آپ کی زندگی میں بھی کبھی ایسا موڑ آیا ہے جہاں صرف ایک امید کی کرن نے آپ کو سنبھالا دیا ہو؟ 

کمنٹس میں مجھے اپنے خیالات سے ضرور آگاہ کیجیے گا۔

دعاؤں کا طالب

محمد نوید گل


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

کامیابی کا اصل راز: اپنی سوچ کا رخ بدلیں

کامیابی کا اصل راز اپنی سوچ کا رخ بدلیں زندگی میں ہر انسان آگے بڑھنا چاہتا ہے لیکن اکثر ہم اپنی ہی نادانی، بے صبری اور جلد بازی کی وجہ...